عراق: عام انتخابات میں وزیراعظم نورالمالکی کے اتحاد کو برتری

Nouri Al Maliki

Nouri Al Maliki

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں وزیر اعظم نوری المالکی اور اتحادی جماعتوں نے برتری حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 30 اپریل کو منعقدہ پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کے مطابق وزیراعظم نوری المالکی اور اتحادی جماعتوں نے 328 میں سے 93 نشستیں حاصل کی ہیں لیکن حکومت بنانے کے لیے درکار سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

نوری المالکی کے مخالف دو رہنما امر الحکیم اور مقتدیٰ الصدر کی حمایتی جماعت احرار 57 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ الیکشن کے حتمی نتائج دھاندلیوں کی شکایت کو نمٹانے کے بعد آئندہ چند ہفتوں میں آنے کی توقع ہے۔