کاراکس: وینز ویلا کا فلسطین کو تیل و ڈیزل کی فراہمی کا وعدہ

Venezuela

Venezuela

کاراکس (جیوڈیسک) اہم ملک کے سربراہ نے یہ یقین دہانی فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے دورہ وینزویلا کے موقع پر کرائی۔ وینزویلا میں دنیا کے تیل کے بھاری ذخائر موجود ہیں۔کاراکس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا فلسطینی اتھارٹی کو ابتدائی طور پر 2 لاکھ 40 ہزار بیرل تیل فراہم کرے گا۔

محمود عباس ان دنوں کاراکس کے دورے پر ہیں۔ تیل فراہمی کے پیشکش پر انہوں نے صدر نکولس مدورو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ وینزویلا کی فلسطین کے لیے امداد پر ہم کاراکس حکومت کے شکر گزار ہیں۔ اس سے ہمیں اپنی معیشت پر اسرائیلی کنٹرول کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔صدر نکولس مدورو نے کہا کہ فلسطینی عوام کو دنیا سے معاشی روابط رکھنے کا پورا حق حاصل ہے۔

محمود عباس نے وینزویلا کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب فروری کے بعد وہاں خونریز مظاہرے جاری ہیں۔ نکولس مدورو ملک میں جاری بے امنی کو امریکی سرپرستی میں ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش قرار دیتے ہیں جس میں اب تک 42 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔