عراق ایران کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے دے،امریکہ

John Kerry

John Kerry

امریکا(جیوڈیسک)امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے عراقی وزیراعظم پر زور دیا ہے کہ ایران کو شام میں بشارالاسد کی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کے لئے عراق فضائی راستے کے استعمال سے روکا جائے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری نے اتوار کے روز اپنے اچانک دورہ کے موقع پر عراقی دارالحکومت بغداد میں عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران الزام عائد کیا ہے کہ ایران، شام میں بشارالاسد کی حکومت کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔

اور اس مقصد کے لئے عراق کی فضائی حدود سے گذر کر جانے والی ایرانی پروازوں میں یہ ہتھیار لے جائے جاتے ہیں انہوں نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی پر زور دیا کہ وہ شام کو ہتھیار لے جانے کے لئے ایرانی پروازوں کو عراقی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکیں۔

ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں جان کیری نیبتایا کہ امریکہ اور عراقیوں کے درمیان مزید معلومات فراہم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔ جان کیری نے خبردار کیا کہ اگر عراقی حکام نے اس مسئلہ پر کوئی خاطر خواہ قدم نہیں اٹھایا تو امریکی کانگریس کی حمایت سے مخالفت میں تبدیل ہوسکتی ہے۔