امریکا : وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری، نظامِ زندگی درہم برہم

U.S. Snow

U.S. Snow

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکا کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری کے بعد نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا، درجنوں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ ریاست مسی سیپی، کولوراڈو اور کنساس کے علاقوں میں شدید برفباری کے بعد سڑکیں برف سے ڈھک گئیں۔

یہاں 6 انچ سے زائد برفباری رکارڈ کی گئی۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان اب ریاست انڈیانا پولس اور اوہائیو کا رخ کرے گا جب کہ دارالحکومت واشنگٹن میں بھی برفباری کا امکان ہے۔