کراچی : رینجرز کی ناردرن بائی پاس پر کارروائی، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رینجرز نے ناردرن بائی پاس پر کارروائی کر کے دہشت گردی کیلئے چھپائی گئی خود کش جیکٹ سمیت دیگراسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں گرفتار کیے گئے۔

دہشت گردوں کی نشاندہی پر ناردرن بائی پاس پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے ایک خود کش جیکٹ، 3 ڈیٹونیٹر کارڈ، 16 ڈیٹونیٹر فیوز اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا۔کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔