عراق کا ایران کے ساتھ سرحدی گذرگاہیں بدستور بند رکھنے کا فیصلہ

Iraq Iran Border

Iraq Iran Border

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی حکومت نے باور کرایا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ ملنے والی زمینی سرحدیں کرونا وبا کی وجہ سے بند ہیں اور کسی گذگاہ کو کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

عراق کی سرحدہ گذرگاہوں کی ذمہ دار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایران سمیت کسی پڑوسی ملک کےساتھ سرحدیں نہیں کھولی جائیں گے۔

سرحدی گذرگاہوں کی ذمہ دار اتھارٹی کے ترجمان علاءالدین القیسی نے کہا کہ اب تک کوئی گذرگاہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور تمام سرحدی راہ داریاں مکمل طور پر بند ہیں۔

کل ہفتے کے روز ایران کے عراقی صوبہ کردستان سے متصل بانہ کے گورنر نے بتایا کہ سیرا نبند گذرگاہ سے متصل بازار کو کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو کرونا وبا میں غیرمعمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ ایران عراق پر سرحدی گذرگاہیں کھولنے کےلیے دبائو ڈال رہا ہے تاہم عراق کی طرف سے ایرانی دبائو کو مسترد کردیا گیا تھا۔