عراق: شدت پسندوں کیساتھ جھڑپ، میجر جنرل سمیت ندرہ اہلکار ہلاک

 Clashes

Clashes

بغداد (جیوڈیسک) مغربی عراق میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں میجر جنرل اور چار دیگر افسروں سمیت پندرہ اہلکار ہلاک ہو گئے۔

شام کی سرحد کے قریب عراقی صوبے عنبر میں فوج اور شدت پسندوں میں جھڑپیں ہوئیں جس میں میجر جنرل سمیت چودہ فوجی ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق زیادہ تر فوجیوں کو خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنایا جو ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے۔