عراق: سیاسی بحران ختم، وزیراعظم حیدرالعابدی نے عہدہ سنبھال لیا

Haider-Al-Ibadi

Haider-Al-Ibadi

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں سیاسی بحران ختم ہو گیا۔ وزیراعظم حیدرالعابدی نے عہدہ سنبھال لیا۔ ایک سو ستتر ارکان پارلیمنٹ نے انکے حق میں فیصلہ دیا۔ سابق وزیر اعظم نورالمالکی کے استعفے کے بعد حیدرالعابدی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی۔

پارلیمنٹ کے تین سو اٹھائیس میں سے ایک سو ستتر ارکان نے نئی متحدہ حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔ کابینہ میں سابق وزیراعظم ابراہیم جعفری کو وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نورالمالکی،آیادلاوی اور سابق پارلیمانی اسپیکر اْسامہ النجفی کو نائب صدور کے رسمی عہدے دیئے گئے ہیں۔ نومنتخب وزیر اعظم نے ا یک ہفتے کے اندر اندر وزیر دفاع اور وزیر داخلہ مقرر کرنے کا وعدہ کیا۔