عالمی درجہ حرارت میں اضافہ : برف کے ساتھ ساتھ برفانی ریچھ بھی غائب

Polar Bear

Polar Bear

اوٹاوہ (جیوڈیسک) عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آرکٹک میں سمندری برف کی سطح گرتی جا رہی ہے۔ عالمی درجہ حرارت کے ایشو پر سائنسدان بھی آج کل دو گروپوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

ایک وہ جو اس کے منفی اثرات کو بڑھا چڑھا کر بیان کر رہا ہے اور ایک وہ ہیں جو اس کو معمول کی کارروائی قرار دیتے ہیں۔ اس ضمن میں برفانی ریچھ کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر بہت زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

، حالانکہ ان ریچھوں کو دیکھا جائے تو کسی بھی گلیشئر پر کھڑا ریچھ مغموم ہی دکھائی دے گا۔ چنانچہ ایک جانب ماہرین اگر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ آرکٹک ریجن میں موجود کل 25 ہزار برفانی ریچھوں کی تعداد کا 60 فیصد کینیڈا میں ہے۔

تو دوسری طرف سائنس دان خبر دار کر رہے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر کنٹرول نہ کیا گیا تو اس صدی کے وسط تک ان کی دو تہائی تعداد سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اقوام متحدہ کے پینل کا کہنا ہے کہ انسان کے پیدا کردہ عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 2050 تک برف کی سطح دس لاکھ مربع کلو میٹر تک گر جائے گی۔ اور جوں جوں برف غائب ہو گی ، برفانی ریچھ بھی غائب ہوتے جائیں گے۔