عراق: دہشتگرد حملوں میں57 افراد ہلاک، 120 زخمی

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں عام انتخابات کے ابتدائی مرحلے میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ووٹ ڈالے جبکہ متعدد دہشتگرد حملوں میں 57 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوگئے۔ 2 کروڑ عراقی شہری بدھ کو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق پیر کو بغداد اور قریبی علاقوں میں 9 خودکش بمباروں نے پولنگ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔ ایرانی سرحد کے قریب کرد آبادی کے علاقے خناکین میں خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

بغداد میں خودکش دھماکے سے 7 پولیس اہلکار مارے گئے۔ حملوں کی ذمے داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں پولنگ کا عمل بدھ سے شروع ہوگا جس میں 2 کروڑ شہری اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔