عراق میں پر تشدد واقعات ، ایک ماہ کے دوران 1000 افراد ہلاک

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) مئی کا مہینہ عراق کے لئے خونی ثابت ہوا،مئی میں ہونے والے بم دھماکوں اور حملوں میں 1 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اقوام متحدہ سے جاری رپورٹ کے مطابق عراق میں مئی کے مہینے میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

جب کہ دو ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔عراق میں سال کے شروع سے ہی پر تشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے پہلے پرتشدد واقعات میں 2006 اور 2007 میں سب سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔