آئی ایس آئی کا نام ملک کے دشمنوں کیلئے خوف کی علامت ہے، چوہدری نثار علی

Chaudhry Nisar Ali

Chaudhry Nisar Ali

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ خفیہ ادارے انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا نام ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے لئے خوف کی علامت ہے۔

نومبر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی پاکستان کے سلامتی امور میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جب کہ ظہیر الاسلام کی تعیناتی کے دوران آئی آیس آئی کے کردار اور صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی پاکستان کا ایسا ادارہ ہے جو ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے لیے خوف کی علامت ہے، ہمارے اعلیٰ خفیہ ادارے کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور یہ تعاون اور ہم آہنگی مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی ظہیر الاسلام آئندہ ماہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مقرر کئے جانے والے سابق ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔