اسلام کی محسنہ حضرت خدیجة الکبریٰ پہلی خاتون تھیں جو روسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں

کراچی : اسلام کی محسنہ حضرت خدیجة الکبریٰ پہلی خاتون تھیں جو روسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لائیں اور ایمان لانے کے بعد پوری قوت کے ساتھ دین اسلام کی ترویج میں لگ گئیں آپ نے اپنے تمام دولت وثروت دین الہی کی ترویج و اشاعت کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے کردیں اور ہمیشہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مونس و مددگار رہیں یہ بیان ممتاز عالم دین علامہ شبیر الحسن طاہری نے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحست حضرت خدیجة الکبریٰ کے یوم وسال پر منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر حدیث کشاء مولانا ذاکر حسین نے پیش کی سوز خوانی اقبال برادران نی کی نظامت پروفیسر حسن نجمی کی تھی جبکہ سلام ڈاکٹر ریحان عظمی اور علی تفسیر نے پیش کیا جبکہ نوحہ خوانی ایس ایم نقی برادران انجمن الذولفقار اور حسینی دستہ ماتمی نے کی قبل اذیں علامہ شبیر الحسن طاہری نے اپنے خطاب میں مذید کہاکہ حضرت خدیجة الکبریٰ ہمیشہ ذجرورت مندوں محتاجوں اور یتیموں کی خصوصی مدد کرتی تھیں اس موقع پر چیئر مین حیدر عباس رضوی نے کہا کہ محسنہ اسلام حضرت خدیجة الکبریٰ کا یوم وفات سرکاری سطح پر منایا جائے اور اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔