اسلام آباد سے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار، پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کی حدود سے کالعدم تحریک طالبان کے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار دہشت گرد ٹیلی فون پر اہم شخصیات سے بھتہ وصول کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گردوں عالم خان، مکمل شاہ اور محمد طاہر کا تعلق شمالی وزیرستان، مالا کنڈ اور دیر سے ہے۔