اسلام آباد :7 بھتہ خوروں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنیکا حکم

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) 7 بھتہ خوروں کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرنیکا حکم اسلام آباد اسلام آباد میں بھتہ خوری کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو سات ملزمان کیخلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ کا اضافہ کرکے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی سے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سات ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ راجہ فرخ کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تیرہ متاثرہ ریڑھی بانوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

دیگر بیانات ریکارڈ کرنا باقی ہے۔ عدالت نے پولیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کاحکم دیا تاہم خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن کی عدم دستیابی کے باعث پولیس ملزمان کاریمانڈ حاصل کیے بغیر انہیں واپس تھانے لے گئی، ملزمان کوکل (جمعہ ) عدالت میں پیش کیا جائیگا۔