اسلام آباد : ائیرپورٹ پر غیر ملکی خاتون سے 4 کلو ہیروئن برآمد

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرغیر ملکی خاتون سے چار کلو ہیروئن برآمد ہونے پر حراست میں لے لیا گیا، خاتون کو اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

غیر ملکی خاتون نجی ایئرلائن کی پرواز QR 399 کے ذریعے ایتھوپیا جا رہی تھی،اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران مس اوالینا کے بیگ سے چار کلو ہیروئن برآمد ہونے کے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی خاتون لاہور میں مقیم تھی۔ ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز نے غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔