ملتان: بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق، ورثا کا احتجاج

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں بس کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہو گئی، ورثا نے سڑک بلاک کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ملتان کے علاقے نیل کوٹ کی رہائشی پینسٹھ سالہ بزرگ خاتون امیراں مائی بوسن روڈ کراس کر رہی تھی کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے امیراں مائی موقع پر دم توڑ گئی، بس کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

خاتون کے ورثا نے بوسن روڈ بلاک کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اب تک ٹریفک حادثات میں کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں لیکن متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔