اسلام آباد: سکندر واقعے کے بعد سیکیورٹی کے نئے اقدامات

Islamabad Security

Islamabad Security

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سکندر واقعے کے بعد اسلام آباد کی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد اقدامات جاری ہیں۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے نئے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں بتایا کہ اسلام آباد کے ساٹھ داخلی اور خارجی ناکوں پر چھہ سو پچاس چاک و چوبند افسران اور کمانڈوز تعینات کئے جائیں گے۔

آئندہ بارہ گھنٹوں میں چارج سبنھال لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بازی کی خصوصی تربیت دی جائے گی اور مشکوک گاڑیوں کو جانچنے کے لئے بھی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔