افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر اعظم نواز شریف کی ون آن ون ملاقات

Hamid Karzai and Nawaz Sharif

Hamid Karzai and Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان صدر حامد کرزئی اور وزیر اعظم نواز شریف کی ون آن ون ملاقات جاری ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی موجودہ صورتحال، طالبان سے مذاکرات اور آئندہ سال افغانستان سے بین الاقوامی افواج کی واپسی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

افغان صدر حامد کرزئی کی وزیر اعظم ہاوس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ قبل ازیں فغان صدر حامد کرزئی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، افغان صدر کی اسلام آباد آمد پر ہوائی۔

اڈے پروزیر اعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے افغان صدر کو سلامی دی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انھیں گلدستے پیش کئے۔ ذرائع کے مطابق افغان صدر پاکستان کے صدر مملکت جنرل آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔