اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش، نالہ لئی پر ایمرجنسی نافذ

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد نالہ لئی پر ایمرجنسی نافذکر دی گئی، 5 فیڈر ٹرپ کرنے سے اسلام آباد تاریکی میں ڈوب گیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد نالا لئی پر ایمر جنسی لگا دی گئی۔

فلڈ کنٹرول یونٹ کے مطابق اسلام آباد میں 105 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں نالہ لئی میں نیچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پانی کا لیول 12 فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسلام آباد میں شدید بارش سے 5 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کے بعد شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔