دہشت گرد 72 گھنٹوں میں مزید کارروائیاں کرسکتے ہیں: آئی جی

IG

IG

آئی جی پنجاب پولیس خان بیگ نے خبردار کیا گیا ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں دہشت گرد مزید کارروائیاں کرسکتے ہیں۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس افسران کوجاری کئے گئے مراسلے میں صوبے بھر کےآر پی اوز کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انھوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام حساس مقامات اور بازاروں کی سیکورٹی سخت کی جائے اور اہم شخصیات کی سیکورٹی بھی بڑھائی جائے۔ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ لاہور میں اتوار بازاروں کو محفوظ بنائیں گے۔ اس لئے اتوار بازاروں کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔