اسلام آباد: شاہراہ دستور کے علاوہ شہر کے تمام کنٹینرز ہٹانے کا حکم

Containers

Containers

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں شاہراہ دستور کے علاوہ شہر کے تمام کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے خوشخبری، وزیرداخلہ نے شہر کے تمام کنٹینرز ہٹانے کے حکم دیدیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں رکھے گئے کنٹینرز ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں شاہراہ دستور کے علاوہ شہر کے تمام کنٹینرز ہٹائے جائیں۔

اسلام ایباد انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے روز مرہ کے معمولات میں مزید ایسانی پیدا کی جائے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ ٹریفک کے بہاوٴ کو مزید بہتر کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں اور تمام ٹریفک سگنل مرمت کر کے بحال کئے جائیں۔