اسلام آباد میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

Corona virus

Corona virus

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) دارالحکومت میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق کورونا سے متاثرہ خاتون کے شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد دونوں میاں بیوی کو پمز کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے، پمز میں داخل خاتون اپنے شوہر و بچوں کے ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھیں تاہم آج شوہر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا سے متاثرہ 4 کنفرم مریض داخل ہیں، چاروں مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیا ہے جب کہ کورونا کے شبہ میں روزانہ درجنوں لوگ ٹیسٹ کے لیے آرہے ہیں، روزانہ 4 سے 5 مشتبہ مریض سامنے آرہے ہیں جن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 ہوگئی، کورونا وائرس کے سندھ میں 17 بلوچستان میں6، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں 4 مریض زیرعلاج ہیں۔