اسلام آباد : ہیروئن سمگل کرنے والی خاتون مسافر گرفتار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن مانچسٹر سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، انٹی نارکوٹکس فورس نے خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا۔ کلر سیداں کی رہائشی سلیم اختر نامی خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے سیون زیرو ون کے ذریعے مانچسٹر جا رہی تھی۔

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جب سامان کی تلاشی لی گئی تو سامان سے دس کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ خاتون مسافر نے ہیروئن سوٹ کیسوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف حکام نے خاتون کے اینٹی نارکوٹکس فورس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ملزمہ سے مزید تفتیش جاری ہے۔