مری : چارہان روڈ پر اسکول بس حادثہ، ڈرائیور سمیت 15 بچے زخمی

Murree

Murree

مری (جیوڈیسک) میں چارہان روڈ پر اسکول بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مری میں چارہان روڈ پر اسکول بس تنگ سڑک پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پندرہ بچے زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور ڈرائیور کو کھائی سے نکالا۔ جس کے بعد زخمی بچوں کو ریسکیو رضاکاروں کی گاڑیوں میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ھسپتال پہنچایا گیا۔ زخمی بچوں میں سے تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جبکہ باقی افراد کو طبی امداد کے بعد ھسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق چارہان روڈ پر حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ جس پر مقامی انتظامیہ کی عدم توجہی سوالیہ نشان ہے۔