اسلام آباد ہائیکورٹ: آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت منظور

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

ادھر آصف علی زرداری کی طبعیت بدستور ناساز، دل کی تکلیف کے باعث سابق صدر کو بولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تکلیف کے باعث ذیادہ دیر تک بات نہین کرسکتے، سابق صدر کو چلنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آصف علی زرداری کو دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہونے اور تکلیف کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل بورڈ کا مکمل معائنہ کے بعد ادویات مین ردبدل اور کارڈیک پروسیجر پر عمل درآمد کا امکان ہے۔