اسلام آباد ہائیکورٹ کی فضل الرحمن کیخلاف فل بنچ کیلئے درخواست چیف جسٹس کو ارسال

 Fazal-ur-Rehman

Fazal-ur-Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے امریکہ مخالف بیان کیخلاف درخواست فل بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو ارسال کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نورالحق این قریشی نے مولانا فضل الرحمان کے امریکہ مخالف بیان کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار شاہد اورکزئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی، مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔درخواست گزار شاہد اورکزئی نے استدعا کی کہ درخواست پر سماعت سنگل بینچ نہ کرے، عدالت نے درخواست گزار کو امریکہ مخالف بیان دہرانے سے روکتے ہوئے درخواست گزار کی مقدمے کو فل بینچ منتقل کرنے کی درخواست منظور کر کے فل بینچ کی تشکیل کیلیے مقدمہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔