وفاقی اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کا تقرر، آزاد کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

Federal Agencies

Federal Agencies

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کے زیر انتظام اہم اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کے تقرر کیلئے آزاد کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیشن کے قیام کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمیشن 3 ارکان پر مشتمل ہو گا جس کے سربراہ وفاقی ٹیکس محتسب ہوں گے۔

دیگر 2 ممبران کا تعلق سول سوسائٹی سے ہوگا۔ وزیراعظم نے ممبران کیلئے شمس قاسم لاکھا اور ڈاکٹر اعجاز نبی کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ کمیشن کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اداروں کے چیف ایگزیکٹوز کی درخواستوں کی اسکروٹنی کیلئے عالمی سطح کی ہیومن ریسورس فرم کی خدمات حاصل کرے اور شفاف تقرر کے عمل پر کڑی نظر رکھے۔