جیئے سندھ متحدہ محاذ اور نوناری برادری کا ہٹڑی بائی پاس پر احتجاجی دھرنا

Protest sit-

Protest sit-

حیدرآباد (جیوڈیسک) میں دو افراد کی گم شدگی کے خلاف جیئے سندھ متحدہ محاذ اور نوناری برادری نے ہٹڑی بائی پاس پر احتجاجی دھرنا دیا، جس سے ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ حیدرآباد کے علاقے گیلو نوناری میں چار روز قبل نوناری برادری کے دو افراد محمد اعظم اور محمد علی کی گمشدگی کے خلاف جسقم کے کارکنوں اور نوناری برادری کے سینکڑوں مرد وخواتین نے ہٹڑی بائی پاس پر دھرنادیا۔

جس سے تین گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔ پولیس نے دھرنا ختم کرانے کیلئے مظاہرین سے مذاکرات کیے تاہم مذاکرات ناکام ہو نے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔

جس سے مظاہرین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے نہ صرف پولیس پر پتھرا شروع کردیا بلکہ قومی شاہراہ پر کھڑے ایک ٹرالر کو بھی اگ لگادی، بعد ازاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ایک بار پھر منتشر کرانے کیلئے شدید ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔ جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور تین گھنٹے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بھی بحال ہوگئی۔