اسلام آباد : 14بھتہ خور مزید دو دن کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار 14 ملزمان کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے اسلام آبادکے تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار 14 ملزمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی، اسی عدالت نے بھتہ خور گروہ کے مبینہ سرغنہ صفدر صدیق اور طارق صدیق کی عبوری ضمانت میں سات اکتوبر تک توسیع کر دی۔