اسلام آباد ائیر پورٹ سے مسافر کے جوتوں سے ایک کلو ہیروئن برآمد

Islamabad Airport

Islamabad Airport

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ائر پورٹ پر انٹی نار کو ٹکس فورس نے مسقط جانے والے مسافر کے جوتوں سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اینٹی نار کو ٹکس فورس نے اسلام آ باد سے مسقط جانے والے والی پرواز کے مسافر کے جوتوں سے 1 کلو ہیروئن برآمد کر لی۔

ملزم مردان کا رہائشی ہے۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق ملزم کے پیٹ میں ہیروئن سے بھرے 20 کیپسول کا بھی انکشاف ہوا ہے جن کی بر آمدگی کے لئے ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔