لاہور ہائی کورٹ : گجرات وین حادثے کی تحریری رپورٹ طلب

Gujarat van crash

Gujarat van crash

لاہور (جیودیسک) ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں غیر معیاری کٹس لگی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ دو اکتوبر تک طلب کر لی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کسی کے خلاف نہیں، مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے بیٹھیں ہیں۔

لاہور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ گجرات میں سکول وین کا سلنڈر پھٹنے والے واقعے میں ابھی تک ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا گیا۔

ڈی پی او گجرات کی جانب سے عدالت میں پیش کی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر معیاری کٹس والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اوگرا حکام کا کہنا ہے ایسے واقعات کا ازسر نو جائزہ لیکر کارروائی کی جا رہی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پرائیوٹ سکولز وین کو رجسٹرڈ کیا جائے اور غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں،، رکشا، ایمبولینس اور سکول وین مالکان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔