اسلام آباد ایئرپورٹ پروازوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا

Airport

Airport

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ایئرپورٹ پروازوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا ہے۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر نجی ئیر لائن کا طیارے لینڈنگ کرتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا اور رن وے کے وسط میں ہی کھڑا ہو گیا تھا جس کے بعد ایئرپورٹ پروازوں کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

طیارے میں 368 مسافر سوار تھے۔ ائیر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ائیرپورٹ کو دیگر پروازوں کے لئے بند کردیا گیا جبکہ پیرس سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو لاہور بھیجا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں لینڈنگ کے وقت ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی تھی۔ طیارہ خرابی کے باعث ائیرپورٹ رن وے پر رک گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد ائیر پورٹ کو پروازوں کے لئے کھول دیاگیا۔ نجی ایئر لائم کی پر واز مانچسٹر سے اسلام آباد پہنچی تھی۔