پنجاب کے نگراں وزیراعلی کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

Acting Chief

Acting Chief

لاہور(جیوڈیسک)پنجاب کے نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عمر عطا بندیال سے ملاقات کی ہے ،نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی لاہور ہائی کورٹ گئے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں عام انتخابات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،نگران وزیراعلی نے چیف جسٹس کے ہمراہ عدالت عالیہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔