اسلام آباد ڈرامے کے ملزم سکندر کو انفیکشن، ڈاکٹر آج معائنہ کریں گے

Accused Sakandar

Accused Sakandar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان پمز نے کہا ہے کہ اسلام آباد واقعے کا ملزم سکندر ابھی تک آئی سی یو میں ہے ، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم وارڈ میں منتقل کرنے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سکندر کے جسم میں انفیکشن بڑھنے کی شکایت ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم آج پھر اس کا معائنہ کرے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم سکندر ابھی تک آئی سی یو میں ہی ہے اور اسے وارڈ میں منتقل کرنے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔