سر جانی سے ملنے والی لاشیں لاپتہ افراد کی ہیں، پھندا لگا کر ہلاک کیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) افضل ندیم ڈوگر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے بلوچستان کے دو لاپتہ افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں پھندا لگا کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون میں ناردرن بائی کے قریب جھاڑیوں سے آج صبح سویرے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں نامعلوم ملزمان کسی گاڑی سے پھینک کر گئے۔ لاشوں کے ساتھ ملنے والی پرچیوں سے مقتولین کے نام 45 سالہ رمضان بلوچ اور غفور بلوچ کے ناموں سے ہوئی۔

دونوں مقتولین بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تلاتک اور ڈند کے رہنے والے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کے نام بلوچستان کے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ دونوں لاشوں کے گلے پر پھندے لگائے جانے کے نشانات ہیں۔ پوسٹمارٹم کیلئے دونوں لاشیں عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو پھانسی دے کر ہلاک کیا گیا، اس علاقے سے چند ماہ کے دوران بلوچستان کے دس لاپتہ افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔