سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے ملازمین کی بونس روکے جانے پر احتجاجی ریلی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) سول سیکرٹریٹ کوئٹہ کے ملازمین نے تنخواہوں میں بونس روکے جانے کے خلاف ریلی نکالی۔ بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یونین کے دفتر سے ریلی نکالی گئی جس کے شرکا کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے نعرے درج تھے اور وہ سیکرٹری فنانس کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔

جنہوں نے پورے سیکرٹریٹ میں گشت کرنے کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سول سیکرٹریٹ سٹاف ایسو سی ایشن کے صدر امیر حمزہ نے کہا کہ سیکرٹری فنانس نے ملازمین کی اعزازی تنخواہیں روک لیں ہیں۔

اور دیگر مطالبات پربھی ملازمین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث ملازمین بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور ان کی اعزازی تنخواہ کا اجرا کیا جائے بصورت دیگر وہ اپنے احتجاج کو وسعت دیں گے۔