اسلام آباد، سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کر لیا گیا

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)پولیس نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد سابق صدر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
صدر کی گرفتار آج صبح عمل میں آئی۔

گذشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ججز نظر بندی کیس میں عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے سابق صدرپرویز مشرف کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔ ایس ایس پی آپریشن یاسین فاروق، ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ سمیت پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں پرویز مشرف رینجرز کے حصار میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔