اسلام آباد : حضرت زینب کے روزے پر حملہ، مجلس وحدت مسلمین کی احتجاجی ریلی

Islamabad Relly

Islamabad Relly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین تحفظ مزارات کمیٹی کے زیر اہتمام شام میں حضرت زینب کے روضہ مبارک پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ان حملوں کی مذمت کیلئے دفتر خارجہ کو یادداشت پیش کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ریلی اسلام آباد کی مرکزی امام بارگا اثنائے عشری جی 6 ٹو سے نکالی گئی جو وزارت خارجہ تک جانا چاہتی تھی تاہم انتظامیہ نے ریلی کو ریڈیو پاکستان چوک کے قریب شاہراہ دستور پر روک دیا۔

جہاں پر دفتر خارجہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مشرق وسطی محمد جانباز خود آئے اور یاد داشت وصول کی ۔ یاد داشت میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ سے ایسے شرمناک واقعات کی روک کیلئے احتجاج ریکارڈ کرائے، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور راولپنڈی اسلام آباد کے تحفظ مذاکرات کمیٹی کے چیئرمین تطہیر عالم رضوی نے کی۔