اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش، موسم خوشگوار

Islamabad Rain

Islamabad Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رات گئے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

ایبٹ آباد اور لوئر دیر، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں سمیت بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا جس سے ملک میں جاری گرمی کی لہر میں کمی آئے گی۔