گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں شراب پی کر اپنے ہی کلینک کے با ہر غل غپاڑہ کر نے والے ہومیو ڈاکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈاکٹر کو میڈیکل کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ گوجرانوالہ کے علاقہ فرید ٹا ن کشمیر روڈ پر ہومیو ڈاکٹر ظہیر الدین بابر پچیس سال سے اپنا کلینک چلا رہا ہے۔
رات کو ڈاکٹر ظہیر شراب پینے کے بعد اپنے کلینک سے باہر آ گیا اور اونچی آواز میں بھڑکیں مارنا شروع کر دیں۔ ڈاکٹر ظہیر کے غل غپاڑہ کرنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی اور ڈاکٹر ظہیر کو رنگے ہاتھوں غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے ڈاکٹر ظہیر کے خلاف شراب نوشی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔