میرپور ماتھیلو : کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ٹرین کا انجن فیل

Mirpur Mathlo

Mirpur Mathlo

گھوٹکی (جیوڈیسک) گھوٹکی کے قریب میرپور ماتھیلو میں کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ٹرین کا انجن فیل ہونے سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریلوے زرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس ٹرین کا انجن فیل ہو گیا۔

جس سے مسافروں کو تین گھنٹے تک مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہونا پڑا مسافروں کے مطابق ٹرین میں پہلے گھوٹکی ریلوے اسٹیشن پر خرابی ہوئی اور اب میرپور ماتھیلو میں انجن فیل ہو گیا ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متبادل انجن طلب کیا گیا ہے اور ٹرین کو جلد روانہ کر دیا جائے گا۔