اسلام آباد : راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری، موسم خوشگوار

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بارش کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رات گئے شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں سمیت بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں سے ملک میں جاری گرمی کی لہر میں بھی کمی آے گی۔