اسلام آباد : ایس ایچ او تھانا سیکریٹریٹ اور تفتیشی افسر معطل

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک)آئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او تھانا سیکریٹریٹ اور تفتیشی افسر کو معطل کردیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہائی کورٹ میں پیش آنے والے واقعے پر ایس ایچ او تھانا سیکریٹریٹ اور کیس کے تفتیشی افسر کو معطل کردیا۔

جبکہ ڈی ایس پی سیکریٹریٹ کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ آئی جی اسلام آباد نے اے آئی جی آپریشن سلطان تیموری کو تحقیقاتی افسر مقرر کردیا۔