اسلام آباد : کارکنان کے قتل کیخلاف اہلسنت والجماعت کی احتجاجی ریلی

Ahle Ualjmaat Relly

Ahle Ualjmaat Relly

اسلام آباد (جیوڈیسک) اہل سنت والجماعت کی جانب سے رہنماوں اور کارکنوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ حکومت کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ اہل سنت والجماعت کی جانب سے کراچی، بھکر اور راولپنڈی میں رہنماوں اور کارکنوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ اورنگ زیب فاروقی نے کی۔

ریلی کا آغاز لال مسجد سے ہوا جس کے شرکا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینا چاہتے تھے مگر انتظامیہ نے نادرہ ہیڈ کوارٹر کے قریب ریلی کے شرکا کو کنٹینرز لگاکر پارلیمنٹ جانے سے روک دیا۔ اہل سنت والجماعت کے رہنماوں سیمزاکرات کے بعد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کا ذرائع سے گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مطالبات کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا۔

اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کا تیلے فون خطاب میں کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار نہ کئے جانے پر کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ لواحقین کی مالی مدد کی جائے اور ان کے پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔