لاہور: خاتون سے اجتماعی زیادتی، تیل چھڑک کرآگ لگا دی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مٹی کاتیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی 26 سالہ مقدس بکر منڈی کی رہائشی تھی، جس کے ساتھ شوہر کے دوستوں نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔

جس کے نتیجے میں مقدس کا 60 فیصد سے زیادہ جسم جھلس گیا ہے۔ خاتون کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔