اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی پریڈ جاری

Pakistan Day Parade

Pakistan Day Parade

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں یومِ پاکستان کی مناسبت سے پریڈ جاری ہے۔

اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں جاری مسلح افواج کی پریڈ میں تمام صوبوں کی ثقافت جھلک رہی ہے جب کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وفود بھی پریڈ میں شریک ہیں۔

شکر پڑیاں کے گراؤنڈ میں پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں اس موقع پر آج مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں خراب موسم کی بنا پر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ کو ملتوی کر کے 25 مارچ کو پریڈ رکھی گئی۔