اسلام آباد پولیس نے 7 افغان بھتہ خور گرفتار کر لئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پولیس نے بھتہ وصول کرنے والے 7 افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔ اعانت جرم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں بھتہ خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دوران کارروائی 7 افغان بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھتہ خور براہ راست بھتہ وصول کرتے تھے۔ گرفتار ہونیوالوں میں عاصم خان، حبیب اللہ، پیر محمد، جمیل شاہ، گل ولی، حبیب الرحمن اور عبدالولی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے۔

کہ پولیس نے دفعہ 383، 386 اور 109 کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ اعانت جرم میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سبزی منڈی میں بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن کے باعث سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں دس سے بیس روپے فی کلو کمی ہو گئی ہے۔