اسلام آباد : پولیس کے لئے تاجر کو بازیاب کرانے پر گولڈ میڈل

Inspector Raja Javed Rahat

Inspector Raja Javed Rahat

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد جہاں تاجر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے ڈسے ہوئے ہیں وہاں پر ایسے پولیس آفیسر بھی ہیں جن کو اسلام آباد کی مشہور تجارتی شخصیت کو بازیاب کرانے پر گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی۔ اسلام آباد کے ایک تاجر کو بازیاب کرانے اور ملک کے مختلف حصوں میں بلائنڈ کریمنل کیسز کو احسن طریقے سے حل کرنے پر انچارج ہائی پروفائل کرائم یونٹ اسلام آباد پولیس، انسپکٹر راجہ راحت جاوید کو ایوان صنعت و تجارت اسلام کی طرف سے گولڈ میڈل اور شیلڈ دی گئی۔

جبکہ اسلام آباد ٹریڈ یونین کی طرف سے الگ شیلڈ دی گئی۔ راجہ راحت اس جن اہم کیسز کی تیکنکی تحقیقات کر رہے ہیں ان میں قائد اعظم ریزیڈنسی، ایس۔ کے۔ سی یونیورسٹی، بولان میڈیکل کالج سمیت سندھ پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف ہائی پروفائل کیسز کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ تقریب میں اسلام آباد پولیس کے ایس پی محمد الیاس، انسپکٹر راجہ روف کیانی سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی شیلڈز دی گئیں۔