اسلام آباد: وزیر داخلہ کی ہدایت پر کارروائی، سبزی منڈی سے چودہ بھتہ خور گرفتار

Islamabad Police

Islamabad Police

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسلام آباد سبزی منڈی میں بھتہ خوری کے خلاف کارروائی کے دوران چودہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں بھتہ خوری کا نوٹس لیتے ہوئے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔پہلے مرحلے میں سبزی منڈی کے علاقے سے سی ڈی اے کی مدد سے ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کو ہٹایا گیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی کو سیکورٹی فراہم کرنے کے بدلے ماہانہ 45 لاکھ روپے وصول کئے جاتے تھے۔